پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اپریل جواب طلب کر لیاہے۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ حکومت کا پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ غیر قانونی اور عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قوانین کے تحت حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کر سکتی، حکومت غیر قانونی طور پر پچپن فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے حالیہ اضافے کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو18اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -