چیئرمین واپڈکی زیرِصدارت اجلاس،43 افسروں کی اگلے عہدوں پر ترقی
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی زیرِصدارت سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی کے ممبرز اور سینئر آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ نے مختلف کیڈر زسے تعلق رکھنے والے43 واپڈا افسروں کی گریڈ 20 میں اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی۔جنرل منیجر(سول)کے عہدے پر15 افسروں کو ترقی دی گئی ۔اس عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد نواز بٹ، غلام عباس انجم، محمد رفیق،محمد نواز، مجیب الدین انصاری، محمد نواز باجوہ ، محمد سلیم قریشی، ارشاد احمدبھوئیو، ارسطو جاوید خان، محمد فاروق احمد،سید ریاض علی شاہ، میرزمان خان، محمد آصف خان ، فریدالحق اور یوسف خان شامل ہیں۔جنرل منیجر ہائیڈل کے عہدے پر2 افسروں کو ترقی دی گئی،ان افسروں میں سید بشیر احمد اور محمد ارشد چودھری شامل ہیں۔ چیف انجینئر (سول) کے عہدے پر 18افسروں کو ترقی دی گئی ۔ ترقی پانے والے ان افسروں میں اسرار خان ، عبدالرشید بھٹو، دلاور خان، محمد حسن مہر، ارشد پرویز، پیرمحمد ساند، شوکت علی مخدوم، امین خان، گل محمد جونیجو، سید تنویر عباس، ارشاد احمد شیخ، خالد سعید، نیر علاؤالدین، امین الدین ، سلطان فیاض احمد، ظفراقبال حسن،سید شمشاد بخاری اور عامر بخش حمایتی شامل ہیں۔ چیف انجینئر ہائیڈل کے عہدے پر3 افسروں کو ترقی دی گئی، جن میں غلام حسین، خالد محمود قریشی اور کیپٹن ریٹائرڈ قمرالزمان شامل ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) کے عہدے پر خالد حسین کو ترقی دی گئی، جبکہ 4 ڈاکٹروں بشمول ڈاکٹر ضیاء المظہری کو میڈیکل کنسلٹنٹ اور ڈاکٹر سہیل اختر جعفری، ڈاکٹر ندیم احمد اور ڈاکٹر محمد ظفر کوسینئر میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
عہدے پر ترقی