ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ،پولیس اہلکاروں کے اکٹھا کھڑے ہونے پر پابندی

ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ،پولیس اہلکاروں کے اکٹھا کھڑے ہونے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پولیس اہلکاروں کی جھنڈ کی شکل میں کھڑے ہونے کی ممانعت کر دی ہے ، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کو انجام تک پہنچا نے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے لیے آئند ہ چو بیس گھنٹے انتہا ئی اہم قرار دیے گئے ہیں ،بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا کہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کو ناکوں پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتے ہیں ۔اس خدشے کے پیش نظر پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو انتباہ کیا گیا ہے ناکوں پر جھنڈ کی شکل میں کھڑے نہ ہونے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں واضع رہے اس سے قبل دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ شادباغ کے ایس ایچ او تجمل بٹ کو ڈیفنس کے علاقے میں اور اقبال ٹاون کے علاقے میں ناکے پر کھڑے دو پولیس اہلکاروں آصف اور مبشر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تھا اور کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس ان واقعات میں ملوث ٹارگٹ کلرز کا سراغ تک نہ لگا سکی ہے ۔
اکٹھا کھڑا

مزید :

صفحہ آخر -