پشاور ، نامعلوم مسلح افراد کا جیولر کی دکان پر دھاوا
پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ خان رازق شہید کے علاقے صرافہ بازار میں دو نامعلوم مسلح افراد نے جیولر کی دکان پر ہلہ بول دیا اور صراف کا پستول کے بٹ مارمار زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق عمران ولد نیاز سکنہ چارسدہ روڈ نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز وہ اپنی دکان میں موجود تھاکہ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور اسے پستول کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا او ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔