منگولیا میں 1500سال پرانی ایک خاتون کی لاش دریافت

اولان باتر(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی ایشیاء کے ملک منگولیا میں 1500سال پرانی ایک خاتون کی لاش دریافت کی گئی ہے جس نے حیران کن طور پر پاؤں میں آج کے جوتوں کے معروف برانڈ ایڈیڈاس (adidas)کے جوگرزسے انتہائی مشابہت رکھنے والے جوتے پہن رکھے تھے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ لاش التائی(Altai) کے پہاڑوں میں 10ہزار فٹ کی بلندی سے ملی ہے۔ اس کے پیروں میں موجود جوتے اگرچہ انتہائی خستہ حالت میں تھے مگر ان کی ہیئت تاحال برقرار اور قابل شناخت ہے اور ان کی شکل حیران کن طور پر ایڈیڈاس کے جوگرز سے ملتی جلتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’خاتون کی لاش کے پیروں میں ایڈیڈاس کے جوتوں کی دریافت آج تک کی انتہائی منفرد دریافت ہے اور اس سے منگولیا کی قدیم تہذیب کو سمجھنے کا بہترین موقع ملے گا۔‘‘اس لاش کے پیروں میں موجود ان جوتوں کی تصویر ماہرین نے انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔اسے دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین انتہائی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس زمانے میں بھی ایسے جوگرز موجود تھے۔