جندول ،اساتذہ کی 8 آسامیاں خالی ،تعلیمی سرگرمیاں متاثر

جندول ،اساتذہ کی 8 آسامیاں خالی ،تعلیمی سرگرمیاں متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان ) تحصیل ثمر باغ کے دور آفتادہ یونین کونسل درنگال کے گورنمنٹ ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر سمیت بیک وقت آساتذہ کے آٹھ آسامیاں خالی ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر اہلیان علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی اس سلسلہ میں میڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے منتخب ناظم عبد الصمد نائب ناظم محمد زمان کسان کونسلر عمر حکیم جنرل کونسلر اشیش خان وغیر ہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکول یونین کونسل درنگال کا اہم سکول ہے جس میں سینکڑوں طلبہ زیر تعلیم ہے مزید یہ کہ سکول ہذامیں مجموعی طور پر منظور شدہ آسامیوں کی تعداد تیرہ ہیں جن میں سے صرف پانچ آسامیں پُر جبکہ گریڈ سترہ کے ایک ہیڈ ماسٹر گریڈ سولہ کے دو ایس ایس ٹیز اور گریڈ سولہ کے سائنس ماسٹر سمیت مجموعی طور پر اہم مضامین کے اساتذہ کے آٹھ آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے سکول میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں علاقہ کے طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ مذکورہ سکول سرے سے حصول علم کیلئے موزون ہی نہیں تو غلط نہیں ہوگا سکول کے حالت زار کے مطابق علاقہ کے منتخب ایم پی اے اعزاز الملک افکاری کا بھی کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ سکول کا دورہ کیا ہے اور وہاں اساتذہ کی کمی لمحہ فکریہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم کو مطلع کیا ہے اور بہت جلد اسمبلی میں بھی یونین کونسل درنگال کے جملہ سکولوں کے حالت زار کے حوالہ سے قرار داد پیش کرینگے اہلیان علاقہ نے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت سے جلد از جلد خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو تالیں لگا کر سکول کو بند کر دینگے۔۔