مڈوالا پتن پر سٹیل پل منصوبہ جون کے بعد شروع کردیا جائیگا،عامر طلال گوپانگ

مڈوالا پتن پر سٹیل پل منصوبہ جون کے بعد شروع کردیا جائیگا،عامر طلال گوپانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلطان پور(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پورمیں ایمرجنسی بلاک کیلئے وزیراعلیٰ سے فنڈز حاصل کرکے عوام کو صحت (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کی سہولتیں فراہم کریں گے خیرپورہسپتال میں ادویات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے صاف پانی کا مسئلہ جلد حل کریں گے مڈوالہ پتن پر سٹیل پل کا منصوبہ جون کے بعد شروع کردیاجائے گا الیکشن میں کئے وعدے پورے کررہے ہیں علی پور کی تمام نہروں کو پختہ کرکے کسانوں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے علی پورمیں تحصیل کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے 15مئی سے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر الیکشن مکمل ہوجائیں گے جلد ہی اقتدار بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کردیئے جائیں گے حلقہ کی آٹھ سڑکوں کوکارپٹ کیاجارہاہے ۔ان خیالات کااظہار ایم پی اے سردار عامرطلال خان گوپانگ نے خیرپورکادورہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی چیئرمین کے امیدوار حافظ محمدعمرخان گوپانگ مخدوم سید کاظم رضا بخاری کونسلر ملک رجب حسین لانگ، نومنتخب چیئرمین رانا نورخاں بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ علی پور سیت پور خیرپورسلطان خانگڑھ دوئمہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ جلد ہی لگائے جائیں گے۔