سابق گورنر پنجاب کی خانیوال آمد کی جھلکیاں

سابق گورنر پنجاب کی خانیوال آمد کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(ضیاء الرحمن + شیخ صابر سے )
* سابق گورنر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمد سرور 4 بجکر20 منٹ پر خانیوال شہنشاہ پیلس پہنچے ۔
* چوہدری سرور کا خانیوال پہنچنے پر پی ٹی آئی ،آئی ایس ایف اور آئی ٹی ایف کے کارکنا ن نے ٹول پلازہ پر ان کا والہانہ استقبال کیا اور نعرے لگاتے ہوئے کنونشن میں پہنچے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
۔
*کنونشن میں ملی نغمہ نومی سراقہ نے پیش کیا جس پر کارکنا ن نے جوش کے ساتھ اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر داد دی ۔
* انٹرا پارٹی کے امیدوار برائے ضلعی صدر احسان الٰہی ظہیر کا اتنا بڑا کنونشن منعقد کرنے پر چوہدری محمد سرور نے ان کا ماتھا چوما اور مبارکباد پیش کی ۔
* تقریب کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بات کرنے والے نوجوان کارکن کو چوہدری محمد سرور نے ٹوک کر چپ کرادیا ۔
*امیدوار برائے ضلعی صدر احسان الٰہی ظہیر نے چوہدری سرور کو مخاطب کرتے ہوئے یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا ۔
* نامزد امیدوار احسان الٰہی ظہیر کا خطاب سننے کے بعد صحافیوں نے اس کی خداد صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہاکہ یہ وراثتی نہیں یہ خداد صلاحیت ہے ۔
* کنونشن کے اختتام پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے چوہدری سرور کے ساتھ سلفیاں بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ۔
* اسلام آباد پی ٹی آئی کے دھرنے میں 126 دنوں میں سے 124 دن دھرنا میں بیٹھنے والے نوجوان کو سٹیج پر بلاکر اسے گلے لگایا ۔
*کنونشن کے دوران اچانک بجلی بند ہونے پر پی ٹی آئی کے نامزد کونسلر وزیر اقبال نیازی نے پاکستان تحریک انصاف کی صلاحیتوں کو نوجوانوں میں اجاگر کرنے پر چوہدری سرور کو مبارکباد پیش کی ۔
جھلکیاں