نشتر میں بستروں کی تعداد1700کرنیکی منظوری کاغذوں تک محدود

نشتر میں بستروں کی تعداد1700کرنیکی منظوری کاغذوں تک محدود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں بستروں کی تعداد 1700کرنے کی منظوری صرف نوٹیفکیشن تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔1سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ہسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کے باوجود اسکے مطابق بجٹ،ڈاکٹروں،نرسوں،پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد نہیں بڑھائی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے نشتر ہسپتال میں بستروں کی تعداد1103سے بڑھا کر1700کرنے کا نوٹیفکیشن تقریباً1سال قبل (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
جاری کیا تھا۔ہسپتال میں مریضوں کے رش کی وجہ سے یومیہ1500سے2200مریض داخل ہوتے ہیں۔تاہم وسائل کی کمی کے باعث بہت سے مریضوں کو داخل ہی نہیں کیا جاتا اور مختلف شعبوں کے آؤٹ ڈور میں مریضوں کو داخلے کیلئے کئی کئی ہفتے یا مہینے بعد کا وقت ملتا ہے۔نشتر انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکس،بجٹ بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا گیا ہے۔جیسے ہی حکومت پنجاب منظوری دے گی ان کی تعداد بستروں کے مطابق بڑھ جائے گی۔