تہوار ”بیساکھی“ منانے 2 ہزار سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

تہوار ”بیساکھی“ منانے 2 ہزار سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے
تہوار ”بیساکھی“ منانے 2 ہزار سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ ریلوے سٹیشن کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق، پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے قائم مقام پر دھان سردار تارا سنگھ نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ علاقے کو بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے کلیئر کروایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں صدیق الفاروق نے کہا کہ اسلام اور وزیراعظم کے مطابق یاتریوں کی حفاظت، اسقبال، رہائش، قیام وطعام، سفری و میڈیکل سمیت تمام سہولیات و انتظامات مکمل ہیں جو پچھلے سال کی نسبت اس بات زیادہ بہتر ہوں گے تاکہ پاکستان دنیا بھر میں اقلیت نواز ملک کے نام سے پہچانا جائے اور یاتری محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر واپس جائیں۔ ہم تمام مذاہب اور ملکوں کی تقسیم سے بالا تر ہوکر انسانیت کے جذبے کے تحت اقلیتوں کی خدمت کررہے ہیں۔ بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی، یاتری 15 اپریل کو ننکانہ صاحب، 17 اپریل کو سچاد سودا فاروق آباد سے گودروارہ ڈیرہ صاحب لاہور جائیں گے، 19اپریل کو یاتری گودروارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گوردوارہ کرتارپور نارووال جائیں گے، 20 اپریل کو گودروارہ ڈیرہ صاحب لاہور قیام کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے۔

مزید :

لاہور -