عمران خان کا لندن میں طاہر القادری سے ملاقات کرکے حکومت کےخلاف اعتماد میں لینے کافیصلہ

عمران خان کا لندن میں طاہر القادری سے ملاقات کرکے حکومت کےخلاف اعتماد میں ...
عمران خان کا لندن میں طاہر القادری سے ملاقات کرکے حکومت کےخلاف اعتماد میں لینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعرات کو لندن کیلئے روانہ ہوں گے اور اب انکشاف ہواہے کہ عمران خان اپنے دورے کے دوران ’بڑے بھائی‘ سے بھی ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل 24کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں اُنہیں اعتماد میں لیں گے اور حکومت کے خلاف نئی تحریک میں اپنے ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دیں گے ۔دونوں’بھائیوں‘ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری بھی لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف چند گھنٹے ماسکو میں قیام کے بعد لندن پہنچیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سوا تین بجے شیری میتھیوف ایئرپورٹ پر لینڈ کرینگے ،وزیر اعظم 8گھنٹے روس میں قیام کرینگے اس کے بعد وہ لندن جائیں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -