عمران خان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے ،صحبت والی بات کا جواب بھی دیا جائے گا:نعیم الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاہے کہ چیئر مین عمران خان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے اور چوہدری نثار کی صحبت والی بات کا جواب بھی دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نعیم الحق کا کہناتھا کہ تحریک انصاف ریڈ زون میں جلسہ نہیں کر رہی ،ایف نائن پارک ریڈ زون سے دور ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم جلسہ نہیں کرر ہے پارٹی کا یوم تاسیس منایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ’مجھے کہتے ہیں کہ آپ غلط لوگوں میں بیٹھتے ہیں ،خان صاحب آپ جس صحبت میں ہیں اگر بطور وزیر داخلہ کی حیثیت سے چیزیں پبلک کرنا شروع کردوں تو یقین دلاتا ہوں کہ ادھر بہت تماشے لگیں گے۔‘