طاہرالقادری کا شیخ رشید کو ٹیلی فون ،موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق طاہر القادری نے پوچھا کہ موجو دہ سیاسی صورتحال میں کیا کریں جس پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے،اب حکومت پر دباﺅ بڑھانا ہو گا ۔طاہر القادری نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پرسب کو سخت موقف اپنانا ہو گا۔