مسلکی تفریق پیدا کرنے والے اغیار کے ایجنٹ ہیں ، پیر صاحب آف راجڑ شریف پیرزادہ ثاقب خورشید عالم کی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے ملاقات

مسلکی تفریق پیدا کرنے والے اغیار کے ایجنٹ ہیں ، پیر صاحب آف راجڑ شریف ...
مسلکی تفریق پیدا کرنے والے اغیار کے ایجنٹ ہیں ، پیر صاحب آف راجڑ شریف پیرزادہ ثاقب خورشید عالم کی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز  ڈیسک)پیر صاحب آف راجڑ شریف پیرزادہ ثاقب خورشید عالم کی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید سے ملاقات ،انسانیت کی فلاح اور کشمیر کی آزادی کے لئے حافظ سعید اور ان کی جماعت کے خلاف غلیظ پراپیگنڈا کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ،کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور انکشافات نے حافظ سعید کے موقف کی تائید کر دی ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بھارت کے حوالے سے واضح اعلان اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ’’را منصوبے ‘‘کا نقاب اتارنے پر حکمرانوں کو  بھارت سے محبت اور پیار کی پینگیں بڑھانے سے گریز کرنا ہو گا،ملکی خانقاہیں حافظ سعید کے ساتھ ہیں ،کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر صاحب آف راجڑ شریف پیرزادہ ثاقب خورشید عالم نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے ان کی فلاحی خدمات کو سراہا ،اس موقع پر دنوں رہنماوں نے ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔حافظ سعید کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی جبر اور تسلط کسی طور پر بھی قبول نہیں ،کشمیر کی آزادی قوم کی رگوں میں شامل ہے ،جسے نام نہاد دوستی اور کاروباری مفادات نقصان نہیں پہنچا سکتے ، سیکیولر اور لبرل ازم کو ملک و قوم پر مسلط کرنے کے نعرے لگانے والی قوتوں کا دینی سوچ رکھنے والے مل کر مقابلہ کریں گے ۔پیرزادہ ثاقب خورشید عالم کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی دفاعی سرحدوں کی محافظ ہے جبکہ حافظ سعید جیسی شخصیات ملک کی نظریاتی سرحدوں پر پہرا دے رہی ہیؓں،بھارت کی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،دینی جماعتوں کو مسلک کے نام پر لڑانے اور تفریق پیدا کرنے والے مذہبی جغادری ملک ،قوم اور اسلام کے باغی اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ اور مفادات کے پجاری ہیں ،ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -