سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی سردار تنویر الیاس کی درخواست مسترد کردی 

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی سردار تنویر الیاس کی ...
سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی سردار تنویر الیاس کی درخواست مسترد کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ہائیکورٹ کا نااہلی کافیصلہ برقرار رکھا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سعید اکرم نے کہاکہ آپ کا موکل دھواں نکالنے کی بات کررہا ہے،کیااس طرح کی زبان سابق وزیراعظم کو استعمال کرنی چاہئے؟۔
تنویر الیاس کے بیانات پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا،عدالت نے استفسار کیا کیا دھواں نکالیں گے؟چیف جسٹس سعید اکرم نے کہاکہ جج کیخلاف بھی توہین کا کیس چل سکتا ہے،قانون سے بالاججز بھی نہیں ہیں۔
وکیل سردار تنویر الیاس نے کہاکہ طلال چودھری نے بھی میڈیا پر باتیں کیں لیکن ان کو اتنی سخت سزا نہیں دی،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کا موکل کہتا ہے وزارت عظمیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی اورہائیکورٹ کا فیصلہ بحال رکھا۔