سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 60کلو میٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔