خیبرپختونخوا: 18 ارب روپے سے زائد کی امپورٹڈ گندم گوداموں میں ضائع ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا: 18 ارب روپے سے زائد کی امپورٹڈ گندم گوداموں میں ضائع ہونے کا ...
خیبرپختونخوا: 18 ارب روپے سے زائد کی امپورٹڈ گندم گوداموں میں ضائع ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک میں امپورٹڈ گندم خراب ہونے کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، 18 ارب روپے سے زائد امپورٹڈ گندم گوداموں میں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امپورٹڈ گندم استعمال کرنے کے قابل ہی نہیں ہے، ناقص پالیسی کی وجہ سے گندم خراب ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کوہاٹ روڈ کے غلہ گوداموں میں 80 ہزار سے زائد بوریاں خراب پڑی ہیں، خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع ملاکنڈ، کوہاٹ، ہنگو سمیت غلہ گوداموں میں 11 لاکھ سے زائد امپورٹڈ گندم کی بوریاں خراب پڑی ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈائریکٹر فوڈ کو ناقص گندم کے حوالے سے خط جاری کیا تھا، خط میں لکھا گیا تھا کہ امپورٹڈ گندم سٹوریج کے قابل ہی نہیں ہے۔ڈائریکٹرنے سکینڈل چھپانے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے تبادلے شروع کر دیے۔