’’ خواب میں کس جانور کا دودھ پیاہے؟‘‘جانئے ایسی تعبیر جو دولت ملنے کا اشارہ کرتی ہے

’’ خواب میں کس جانور کا دودھ پیاہے؟‘‘جانئے ایسی تعبیر جو دولت ملنے کا ...

لاہور(نظام الدولہ)خواب میں دودھ پینے کی کئی تعبیریں ہیں۔اسکا انحصار اس بات پر ہے کہ دودھ کس کا پیا ہے۔خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے تازہ اور میٹھا دودھ پیا ہے تو یہ مال بڑھنے کی علامت ہے،اگر دوھ تازہ نہیں تھا اور کڑوا ہے تو مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔کوئی مرد خواب میں خود کو اس حالت میں دیکھے کہ وہ بچہ بن گیا ہے اور دودھ پی رہا ہے تو اسکی خواہشات پوری نہیں ہوں گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خواب میں کوئی بکری کا دودھ پئے گا تو اسکوکسی عورت سے نفع حاصل ہوگی۔خواب میں انسان کئی جانوروں کا دودھ پیتا نظر آتا ہے۔معبر ین کے مطابق شیرنی کا دودھ پئے گا تو کسی بڑے شخص سے تعلق بنے گا اور مال حرام کمانے کی علامت ہے۔چیتے کا دودھ پیا ہے تو دشمن پر فتحہوگی ۔بھینس کا دودھ پینے والے کی دولت میں اضافہ ہوگا۔گدھی کا دودھ پئے گا تو بیمار ہوگا لیکن پھر شفا حاصل کرے گا۔خواب میں کسی حلال جانور کا دودھ نکلانا مال حلال کمانے اور حلال ذرائع سے دولت ملنے کی نشانی ہے (واللہ اعلم الصواب )

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...