منڈی بہاؤالدین کی پی پی 43 کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

منڈی بہاؤالدین کی پی پی 43 کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
منڈی بہاؤالدین کی پی پی 43 کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منڈی بہاؤالدین کی پی پی 43 کی حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ندیم افضل چن کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،درخواستگزار ندیم افضل چن نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے حلقے کی حلقہ بندی بدنیتی کی بنیاد پر کی ،حلقہ بندیاں قانون اور رولز کے مطابق نہیں کی گئیں جبکہ وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں کو قانون کے مطابق کیا گیا ۔