سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9دسمبر سے اب تک 43 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ...
سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9دسمبر سے اب تک 43 دہشتگرد جہنم واصل
سورس: فوٹو: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9دسمبر سے اب تک کیے گئے وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، جس سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 

آئی  ایس پی آر کے مطابق  12-13 دسمبر کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں ایک  انٹیلی جنس بیسڈ  آپریشن کیا ۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسزنے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا  اور اس کے نتیجے میں 6خوارج مارے گئے۔ 9 دسمبر 2024ء سے اب تک صوبہ  خیبر پختونخوا میں 18  خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں، 13 دسمبر کو، سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں کیے گئے 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں کامیابی سے 10دہشتگردوں کو بے اثر کر دیا۔ 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک علاقے میں امن بحال نہیں ہو جاتا اور خوارج کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔