صوابی ؛باپ نے 4بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوابی میں باپ نے 4بچوں کو قتل کرکے زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین میں پیش آیا ،جہاں باپ نے 4بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بچوں میں 2بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں جبکہ بچوں کی عمریں 2سے 12سال کے درمیان ہیں، ریسکیوحکام کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔