آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاہے کہ آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ جی بی نے کہاکہ ناساز صحت کے باوجود بڑی ذمہ داری دی گئی،آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا، حاجی گلبر خان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان میں امن و ترقی کیلئے کام کروں گا، فارورڈ بلاک کر ملا کر علاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے۔