سیلز ٹیکس نافذ، اشیاءخورونوش مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجٹ میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کے دوسرے روز ہی بازاروں میں اشیاءخورونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ بجٹ دستاویز ات سے انکشاف ہواہے کہ یکم جولائی کی بجائے سیلز ٹیکس کا نفاذ تیرہ جون سے ہی کردیاگیاہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیاءخورونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔