گورنر پنجاب اندرون لاہور لسی  پینے پہنچ گئے، لوگوں کا اظہار  خوشی،سیلفیاں بنوائیں 

  گورنر پنجاب اندرون لاہور لسی  پینے پہنچ گئے، لوگوں کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کیلئے اندرون شہر لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے لسی کی دوکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر  گورنر پنجاب  نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں اور وہ یہاں لسی پینے کیساتھ  لاہور کے لوگوں سے ملنا بھی چاہتے تھے،لاہور شہر کے لوگوں نے انہیں یہاں بہت محبت دی ہے، آئندہ بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے،انھوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب لوگ ہیں کہ جنہیں ایک بار پھر ماہ رمضان المبارک کے فیوض و برکات حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔

گورنرسیلفیاں 

مزید :

صفحہ آخر -