دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کا میاب نہیں ہوسکتے،گورنر پنجاب

  دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کا میاب نہیں ہوسکتے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی طرح بھی انسان کہلانے کے حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس گھناونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ انہوں کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف اپنے سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پالائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -