ڈبلیو ایچ اونے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، مصطفی کمال
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ اونے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔عالمی ادارے کے صحت کے شعبہ میں کئی دہائیوں سے جاری تعاون اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر صحت سے پاکستان میں عالمی ادارے صحت کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ڈبلیو ایچ اوکے نمائندے نے وفاقی وزیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون، ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں ڈبلیو ایچ کے تعاون سے جاری پروجیکٹ بارے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔وفاقی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو یقین دہانی کروائی میرا آفس اور وزارت عوام کو صحت کے شعبے میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ملاقات کے اختتام پر وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مصطفی کمال