مسافروں پر گولیاں برسانے والے رعایت کے مستحق نہیں،ضیاء الدین
لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام صحافی بھائیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب کا انعقاد دفتر جماعت اسلامی لاہور ساندہ روڈ پر کیا گیا۔تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ افطار ڈنرمیں پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے انتظامات عبدالعزیز عابد اور محمد آصف رشید نے سرانجام دیئے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بلو چستا ن میں جعفر ایکسپریس کی مسافر ٹرین کیساتھ دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نہتے اور معصوم مسافروں پر گولیاں چلانے والے درندے کسی رعایت مستحق نہیں۔ بلوچستان علیحدگی پسند عسکری گروہ کی سرپرستی پاکستان کا ازلی دشمن بھارتی اور ملک دشمن افراد کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور نے مز ید کہا کہ حکومت پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں ملوث افراد کوسخت سزائیں دیگر عبرت کا نشان بنائے۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے جماعت اسلامی اپنے سکیورٹی اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کی سلامتی اورا ستحکام کے خلاف کی جانے والی سازشیں بے نقاب ہونی چاہییں۔