پاکستان گندم کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 6ممالک میں شامل
فیصل آباد (این این آئی)پاکستان گندم کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 6ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ سال بہتر موسمی حالات،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے سائنسدانوں کی متعارف کردہ گندم کی نئی اقسام،جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور کاشتکاروں کی بھرپور محنت سے گندم کی3.8ملین ٹن ریکارڈپیداوارحاصل ہوئی،حالیہ بارشوں کے بعد مارچ میں موسمی حالات بہتر رہنے کی صورت میں مقررہ ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے زرعی سائنسدانوں نے اپنی تحقیقی کاوشوں سے مختلف فصلوں بشمول سبزیوں، پھلوں اور چارہ جات کی 710 اقسام متعارف کروائی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین پارب،پنجاب ڈاکٹر عابد محمودنے چیف سائنٹسٹ شعبہ گندم ڈاکٹر جاوید احمد کے ہمراہ یک قومی و بین الاقوا می زرعی ماہرین سے خطاب کرتے کیا۔
ہوئے کیا۔
ا کانفرنس میں زرعی ماہرین، محققین اور پالیسی سازوں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر گندم کی پیداوار میں اضافہ کودرپیش چیلنجزپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، پانی کی کمی، موسمیاتی غیر یقینی صورتحال اورگندم کی فصل کو ہونے والے نقصانات کے مسائل اور ان کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈائریکٹر پی بی آئی، یونیورسٹی آف سڈنی،آسٹریلیا،ڈاکٹر رچرڈ ٹریتھ وان نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ گندم دنیا کے بیشتر ممالک کی اہم فصل ہے۔انہوں نیکانفرنس کے شرکا ٰء کیہمراہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کیشعبہ گندم کیفیلڈمیں ریسرچ ٹرائل کا معائنہ کرتیہوئیزرعی سائنسدانوں کیتحقیقی کام کی تعریف کی۔انہوں نیپاکستان میں کم پانی کیاستعمال سیزیادہ درجہ حرارت برداشت کرنیاور ہائی زنک کی حامل اقسام متعارف کروانیپر ڈاکٹرجاوید احمد کی قیادت میں زرعی سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی او ایف ایس قازقستان،پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارعلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے گندم پیدا کرنے والے اہم ممالک کے زرعی سائنسدانوں میں مشترکہ تحقیقی کاوشوں میں جدت کی راہ ہموار ہوگی۔وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈی جی خان، پروفیسرڈاکٹر اشفاق احمد،وائس چانسلرمحمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر اشتیاق احمداور ڈائریکٹر گلوبل ویٹ پروگرام (سمٹ)کیون پکسلے سمیت زرعی ماہرین و سائنسدانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔