بشری انصاری نے ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا

  بشری انصاری نے ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ بشریٰ انصار ی نے ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی چ ینل کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق  سوالات کے جوابات بھی دیے۔بشریٰ انصاری نے پروگرام میں میزبان کی فرمائش پر ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ بشریٰ انصاری نے پروگرام کے سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی ہے اور شوہر بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔اس پروگرام میں بشری انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ آن لائن سامان منگوانے میں دھوکا ہوا تھا بشری انصاری نے مزید کہا کہ میں نے جب شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنی زیادہ شہرت حاصل کروں گی اپنے چاہنے والوں کی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ بہت زیادہ محبت دی ہے۔

مزید :

کلچر -