پھولوں سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتی ہوں،عائزہ خان

  پھولوں سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتی ہوں،عائزہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگاؤ ہے کہ اسے میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے،اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آ جائے تو میں سوئے ہوئے بیدار ہو جاتی ہوں۔ عائزہ خان نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کیلئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی۔ پھول دیکھ کر  انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے۔بلکہ اس کے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں۔

مزید :

کلچر -