عبد الرزاق آرائیں رمضان فلڈ لائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ شروع
کراچی (یواین پی) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام عبد الرزاق آرائیں رمضان فلڈ لائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ گزشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گیا۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر 20 اور اوپن کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 15 مارچ کو جبکہ فائنل مقابلے 16 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیموں کو 15 ہزار روپے بمعہ ونر ٹرافی اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو سات ہزار روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی دی جائے گی ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھیل کو فروغ ملے گا اور کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے میں بھرپور مدد ملے گی۔