ون ڈے رینکنگ، بابراعظم دوسری پوزیشن پر براجمان
دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبھمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔ون ڈے میں بالرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر آ گئے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے آل رانڈز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ اور افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے۔