قصور، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا
قصور(بیورورپورٹ) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بھمبہ خورد حویلی بابا حرمت خاں کے قریب سے ڈاکوؤں نے جہانگیر سے 32ہزار 700روپے نقدی اور تین موبائل فون چھین لیے۔ لکھنیکے مصطفی آباد کے قریب سے ڈاکوؤں نے عمر نعیم سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ حبیب ٹاؤن ہلہ روڈ پتوکی کے قریب سے ڈاکوؤں نئے ناظم علی ولد غلام نبی راجپوت سے گن پوائنٹ پر 5ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس تھانہ پھول نگر نے جمبر خورد کے رہائشی محمدادریس کی والدہ کے کانوں سے بالیاں چھیننے والے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن کی حدود شریف کمپلیکس منڈی موڑ قصور سے نامعلوم چور راؤخانوالہ کے رہائشی محمد بلال ولد نذیر احمد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔
پولیس تھانہ صدر کی حدود دیپالپور روڈ قصور سے نامعلوم چور اکرم کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ کی حدود راؤخانوالہ سے نامعلوم چور راشد مسیح کا لوڈر رکشہ چوری کرکے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔