کامونکے، متعدد وارداتوں میں لوٹ مار، موٹر سائیکلیں چوری

    کامونکے، متعدد وارداتوں میں لوٹ مار، موٹر سائیکلیں چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کامونکے،سادھوکے(نامہ نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔گذشتہ روز چندنیاں کے ممتاز شہزاد کی موٹرسائیکل مالیت ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مسجد کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے۔ فیصل ٹاؤن کا محنت کش عبدالر حمان گھر کے باہر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اْسکی غیر موجودگی میں سائیکل چوری کرکے لے گئے۔موضع حیاتیاں کے زمیندار نعیم بھٹی اور پل شاہ دولہ کے عدنان ریاض کے کھیتوں سے چور بجلی کی موٹر اور ٹرانسفارمرز مالیت گیارہ لاکھ روپے اور موٹرسائیکل مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔اونچہ کھولا کے عمران کے گیراج سے نامعلوم چور چار گیلن موبل آئل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔خان پیارا کے نوید کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے۔

نواحی گاؤں گھوماں کے زمیندار عبدالرحمان کے کھیتوں سے نامعلوم چور فصلوں کو سیراب کرنے والی بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے۔بیداد پور ورکاں کے علی حیدرڈاکوؤں نے رکشہ، ڈرائیور سے2 موبائل  اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے چھین لئے۔اْپل مسلم کے طلحہ زبیر سے ڈاکو 70 ہزارروپے چھین کرفرار۔ مشتاق ٹاؤن کے خالد محمود کی کھل شوکر کی دْکان میں گھس کر دو ڈاکو اْس سے موبائل فون چھین کر لے گئے۔

قلعہ سوکھا سنگھ کا پک اپ ڈرائیور گوجرانوالہ سے واپس آرہا تھا کہ تتلے روڈ سیم نالہ کے پْل پر ناکہ لگائے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو اْس سے ایک لاکھ پینتیس ہزارروپے اور دوموبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔جبکہ بلال پارک کے عثمان اسلم بھٹی کے ملازم ارشد سے راجباہ روڈ پر تین ڈاکو موٹر سائیکل مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے چھین کر لے گئے۔جبکہ چیانوالی کا شوکت غلہ منڈی کی مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ ا س دوران جیب تراش اْسکے بیس ہزارروپے اور موبائل فون نکا ل کر فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -