الپوری، خستہ حال پل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے 

  الپوری، خستہ حال پل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرالپوری میں والی سوات کے دور میں قائم خستہ حال پل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، 70 کی دہائی میں قائم یہ پل اس وقت صرف چند سو گاڑیوں کے لیے قائم کیا گیا تھا جو اب خستہ حال ہوکر بوسیدہ ہو چکا ہے اور مین پل کے بیچ و بیچ اور دونوں اطراف بڑے کڈے ہو چکے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس پل پر روزانہ کی بنیاد پر ضلع شانگلہ بھر،گلگت بلتستان اور کوہستان کے ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور اکثر اوقات دونون اطراف ٹریفک جام رہتا ہیں وزن دار گاڑیاں کھڈے میں پھنس جاتی ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی بار بار پل کی تعمیر کے لیے سروے کرتی ہے تاحال ٹینڈر نہیں لگ سکا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی ذرائع نے بتایا کہ پل کی تعمیر میں سیاسی بنیادوں پر اس سے التوا ء کا شکار کیا جاتا ہے کیونکہ الپوری مین پل کے دونوں اطراف مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے مفاد پرست افراد کے بلڈنگز ہیں اور ان کو ووٹ وفا کے بدلے مسلم لیگ اس کی دفاع کرتی ہیں۔آئے روز اس پل کہ حوالے سے سوشل میڈیا پرسرخیوں میں رہتا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں سے منتخب اراکین مین پل کی تعمیر کے بجائے ان کو مختلف حربوں سے تاخیر کا شکار بنا رہی ہیں۔ملٹینسی کے دوران اس پل پر باری ٹینک گزرنے کے بعد اس کی معمولی مرمت کی گئی تھی جو اب بوسیدہ ہو چکی ہیں۔