اے اے سی شبقدر کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ، 5قصائی گرفتار

  اے اے سی شبقدر کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ، 5قصائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        شبقدر( نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق خان کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، گرانفروشی پر 5 قصائی گرفتار، بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامے چیک کئے، گرفتار گرانفروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی خصوصی ہدایات پر نئے تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے شروع میں شبقدر بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران گوشت، کریانہ سٹورز، پھلوں اور سبزیوں کے دوکانوں میں سرکاری نرخ نامے چیک کئے اور اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق خان نے سرکاری نرخ نامہ کی عدم موجودگی اور گرانفروشی پر 5 قصائیوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مذید کارروائی کےلئے ایف آئی آر درج کرائی شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان نے کہا کہ آج کی کارروائی ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرکے کی گئی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد مہنگے داموں اشیاءفروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق خان نے کہا کہ کسی بھی تاجر اور دوکاندار کو اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرنے اور گرانفروشی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی مختلف مارکیٹوں اور بازار کے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان نے دوکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ گرانفروشی کسی صورت قابل قبول نہیں جو دوکاندار بھی مہنگے داموں اشیاءفروخت کریگا اسکے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ اور اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائیگا گرانفروشوں کے خلاف کارروائی پر شبقدر کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا