انجمن تاجران بنوں کا بند سڑکیں کھولنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن 

  انجمن تاجران بنوں کا بند سڑکیں کھولنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن تاجران بنوں نے بند سڑکیں کھولنے کیلئے تین دن کی ڈیڈلائن دے دی سڑکیں نہ کھولنے کی صورت میں اگلا لائحہ عمل دیں گے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران بنوں کے صدر پیر منظور شاہ عرف گل پیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف فورسز کا نہیں بلکہ عوام کا بھی ہے اور یہ جنگ ہم نے مشترکہ لڑ نی ہے لیکن دہشتگردانہ واقعہ رونما ہنے کے بعد سڑکیں بند کرنا اور عوام اور تاجروں کیلئے مشکلات کھڑی کرنا نا انصافی ہے کیونکہ ایک طرف دھماکوں میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوپر سے آمد و رفت اور مین سڑکیں بند کرنے سے عوام اور تاجروں کا مزید نقصان ہوتا ہے اور تجارت متاثر ہوتا ہے جس سے دہشتگردوں کے مقاصد پورے ہو جاتے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام اور تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے اور حالات مزید بگڑ جائیں گے اُنہوں نے کہا کہ میرانشاہ روڈ، جمعہ خان روڈسمیت کینٹ کی حدود میں تمام سڑکیں بند کرنے سے پورے بنوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور خوف کی فضاء قائم ہے اگر واقعی سکیورٹی خدشات ہیں تو اس کیلئے حفاظتی اور دفاعی انتظامات کئے جائیں، چیکنگ کا نظام سخت کیا جائے سڑکیں اور بازاریں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں اس موقع پر ملک نافد جھنڈو خیل، چیئرمین الطاف الرحمن، نیک جہان شاہ،ملک فرمان میراخیل، دلغفور خان، ملک حمید خان،سیٹ عمران، فرمان نیاز، حکمزاد خان، ساجد شاہ و دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہا کہ بنوں کے چار ایم پی ایز، ایک ایم این اے، صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کے ہوتے ہوئے بنوں یتیم ہے اس لئے ہم نے یہ بیڑا اپنے سر اُٹھا لیا ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کو اس حوالے سے فورسز کے اعلیٰ آفسران کے نوٹس میں لانا چاہیئے مقررین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، چیف سیکرٹری، کور کمانڈر پشاور سے مطالبہ کیا کہ بنوں میں بند سڑکیں کھولی جائیں کیونکہ اس سے 14 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے بنوں میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تین دن بعد لائحہ عمل تیار کریں گے۔