وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکا اعلان

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکا اعلان
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی ملازمین کو قبل از وقت تنخواہ اور پنشن دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنشنرز کو مارچ کی پنشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں بھی سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرچکی ہیں۔