”سکول میل پروگرام“ سے طلباء میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی، 55 ہزار سے زائد نئے طلباء کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ

”سکول میل پروگرام“ سے طلباء میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی، 55 ہزار سے ...
”سکول میل پروگرام“ سے طلباء میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی، 55 ہزار سے زائد نئے طلباء کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )”سکول میل پروگرام“ سے طلباء میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی، 55 ہزار سے زائد نئے طلباء کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بھی بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے ویژن کے تحت”سکول میل پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلباء میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1 ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ سکول میل پروگرام کے آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلباء  کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں4کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہوگئی ہے۔ سکول میل پروگرام میں شفافیت، مسابقتی ٹینڈرنگ سے بچت یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پرموثر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز  نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ طلباء کے لیے سارے وسائل حاضر ہیں۔ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے۔