لیہ، ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی وین میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی،حالت غیر ہونے پر ہسپتال چھوڑ کر فرار

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیہ میں وین ڈرائیور اور ساتھی نے فرسٹ ایئر کی طالبہ زیادتی کانشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے لیاجبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کا واقعہ فتح پورسٹی میں پیش آیا جہاں ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ویرانے میںلے جا کروین میں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزمان طالبہ کی حالت غیر ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ہسپتال انتظامیہ کے پولیس کو طلب کرنے پر ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے تحصیل ہسپتال فتح پورمیں طالبہ کا طبی معائنہ کرایا جس میں زیادتی ثابت ہو گئی ۔
ڈی پی او طاہر الرحمان کے مطابق زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب وین ڈرائیور تمام طالبات کو گھر چھوڑنے کے بعد ایک طالبہ کو ویرانے میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ڈی این اے میں طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،وین ڈرائیورابراہیم اورساتھی ندیم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیاہے۔