معروف قانون دان اظہر صدیق کے گھر پیٹرول بم پھینکنے والے کون تھے ؟

لاہور(کرائم رپورٹر) یہ معمہ بن گیا ہے کہ معروف قانون دان اظہر صدیق کے گھر پیٹرول بم پھینکنے والے کون تھے ؟نامعلوم افراد معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھر پیٹرول بم پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے وقت اظہر صدیق ایڈووکیٹ اپنے فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھے خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ان کے گھر پہنچ گئی اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔ جبکہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس کو درخواست جمع کروادی۔ ماہر قانون کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر پیٹرول بم پھینکا، خوش قسمتی سے پیٹرول بم پھٹنے سے محفوظ رہا۔