مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بنیادی اور اہم ضرورت ہے: سید علی گیلانی

مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بنیادی اور اہم ضرورت ...
مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بنیادی اور اہم ضرورت ہے: سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ، ہماری امیدوں کا محور پاکستان ہے جبکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لےے ایک بنیادی اور اہم ضرورت ہے۔

قومی پرچم اتارنے کی تقریب، مکی آرتھر واہگہ بارڈ پہنچ گئے
کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے سرےنگر سے جاری بیان میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام، حکومت اور فوج کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کشمیری قوم کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا ہے لہذا ےہ ہمارا پسندیدہ اور محسن ملک ہے۔ کشمیری عوام پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی وخوشحالی کے لیے دعا گو ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بنیادی اور اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آج آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے حوالے سے جو سازشیں رچائی جارہی ہیں پاکستان کو ان کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے چاہیے کیونکہ پاکستان مظلوم کشمیری قوم کی امیدوں اور آرزووں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہدِ آزادی میں اللہ تبارک وتعالیٰ کے بعد پاکستان ہی ایک ظاہری سہارا ہے جو قومی اور بین الاقوامی فورموں پر ہمارے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا ہے اور جس نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کی ہے۔ حرےت چےئرمےن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری محبت محض کوئی جذباتی کیفیت نہیں بلکہ اس کے لےے ہمارے پاس ٹھوس دلائل اور وجوہات ہیں۔

مزید :

قومی -