جشن آزادی پر عمرکوٹ میں تقریب،طلباءکی تقاریر ، ٹیبلوز بھی پیش کئے
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے) جشن آزادی کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی کے گراونڈ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری، پرو وائس چیئرمین زرعی یونیورسٹی کیمپس جان محمد مری، سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنید شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر نند لال، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، اے ڈی ایل لوکل گورنمنٹ ہریش چندر کتری ، ٹی ای او ایجوکیشن مرتضیٰ سھتو، سندھ زرعی یونیورسٹی کے لیکچرارز ذوالفقار علی مری، میڈم صائمہ بھٹو، عمرکوٹ سٹیزن فورم کے رہنما عبداللہ کھوسو، سماجی تنظیم سپارکو کے پروگرام منیجر آصف علی بجیر اور سوشل موبلائزر لجپت مالھی، سماجی تنظیم ایس پی او کے شیورام سوتھر، سماجی تنظیم ایس ایل ٹی ایف کے کنہیا موہن لال اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر وائیس چیئرمین ضلع کاو¿نسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنی چاہئیں اور تاریخ سے واقف ہونا چاہئے، اس موقع پر پرو وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی عمرکوٹ جان محمد مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترقی کی طرف بڑھنے کے لئے محنت کرنا ہوگی اور خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر درخت لگانا ضروری ہے ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ مرتضیٰ گوھر، ڈی ایچ او ڈاکٹر نند لال، سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنید شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے جشن آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں اور ٹیبلوز بھی پیش کئے۔