عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ،آزاد کشمیر کےلوگ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں: سردارتنویر الیاس  

عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ،آزاد کشمیر کےلوگ بلدیاتی انتخابات کی تیاری ...
عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ،آزاد کشمیر کےلوگ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں: سردارتنویر الیاس  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر اور ریاست کے سنیئر ترین سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نےکہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں ،پی ٹی آئی کی حکومت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے ،اسی لئے ہم 30 برس بعد بلدیاتی الیکشن منعقد کرنے جا رہے ہیں، عوام  کے مسائل کا حل ہمارا فرض ہے،لوگوں کو تقرریوں اور تبادلوں کے لئے سرکاری محکموں میں در بدر نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےایک روزہ دورہ حلقہ پانچ  پونچھ کے موقع پر پارٹی کارکنوں اورعوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔صدر پی ٹی آئی کو حلقہ کے مسائل ،تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔سردار تنویر الیاس خان کا، ڈھلکوٹ پل، ٹائیں، کھڈ بازار، تھلہ ، جنڈاٹھی، پانیولہ،ہورنہ میرہ اور دیگر مقامات پر پر عوام علاقہ نے بھر پور استقبال کیا  او رکارکنوں نے آتش بازی  بھی کی،اس موقع پر حلقہ کی عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔اس  موقع پر صدر پی ٹی آئی کے ہمراہ رہنما پی ٹی آئی سردار افتخار رشید، سردار امتیاز شاہین،راجہ امتیاز طاہر، سردار احمدصغیرخان، سردارامجد سدوزئی سمیت دیگر موجود تھے۔ ٹائیں ڈھلکوٹ پہنچنے پر سردار تنویر الیاس خان کے اعزاز میں سردار لیاقت خان کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا استقبالیہ میں سردار حفیظ، سردار شبیر، سید کبیر حسین شاہ ،سردار عمران سمیت مقامی کارکنان اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی،بعد ازاں سردار تنویر الیاس خان نے کھڈ بازار میں سردار شبیر خان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں پر سردار رشید،سردار نادر،سردار خلیل کے علاوہ درجنوں دیگر  افراد نے ان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا، جنڈاٹھی پہنچنے پر مولانا اسحاق،مفتی شاہد  معاویہ،مولانا آفتاب کاشر،سردار نیاز اسحاق،سردار وارث چغتائی،جمیل صفدر،چوہدری عرفان،چوہدری آفتاب،سردار زبیر  سمیت سیکڑوں افراد نے سردار تنویر الیاس خان کا استقبال کیا،سینئر وزیر نے سردار فٹنس کلب کا افتتاح بھی کیا۔

  اس موقع پر  کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نےکہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہمارا فرض ہے،لوگوں کو تقرریوں اور تبادلوں کے لیئے سرکاری محکموں میں در بدر نہیں ہونے دیں گے، سب کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حکومت کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کی لاج رکھتے ہوئے تاریخ ساز ترقیاتی کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پانچ میں گزشتہ دور حکومت میں واٹر سپلائی سکیم میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا حساب لیں گے،عوامی وسائل پر ڈاکہ مارنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سینئر وزیر نے عوام علاقہ کی شکایت پر یونین کونسل ٹائیں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے  فوری احکامات جاری کیئے اور کمشنر پونچھ کو ہدایت کی کہ آئندہ ایک ہفتہ کے اندر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پانچ کے لوگ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،ضلع کونسل،یونین کونسل ہا اور وارڈز کی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کی تیاری کریں،جلد حلقہ  میں ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک پرو گرام کا انعقاد کیا جائے گا جہاں سیاسی زعما، پارٹی  کارکنان اور ووٹرز سے ملا قاتیں کی جائیں گی۔