سپین نے شرمناک الزام میں گرفتار 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مختلف یورپی ممالک سے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک سپین، یونان اور جارجیا نے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھیج دیا ہے جن میں 15 وہ پاکستانی بھی شامل ہیں جنھیں سپین کی پولیس نے انتہا پسندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان مسافروں میں سپین سے 15 یونان سے 12 اور جارجیا اورالبانیہ سے ملک بدر کیے جانے والے 13 پاکستانی شامل تھے۔ تمام پاکستانی کاتالونیا، ویلنسیا، گیپوزکوا، ویٹوریا، لوگروانو اور لیڈا میں مقیم تھے۔ 7 افراد کو بارسلونا، ایک یعیدا، دو ویلنسیا، دو گیپزکوا، ایک ویٹوریا اور ایک پاکستانی کو لوگرونیو شہر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد پر الزام تھا کہ ان افراد نے ایک نیٹ ورک تشکیل دیا تھا جس میں انتہا پسندی کے پیغامات آن لائن پھیلائے جا رہے تھے۔