جامشورو: انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم،5 افراد جاں بحق

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامشورو کےعلاقے سن کےقریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد موقع پر جاں بحق، ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جامشورو میں سن کےقریب انڈس ہائی وےروڈپر2کاروں میں تصادم کے نتیجےمیں حادثےمیں5افرادموقع پر جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سےکارکراسنگ کرنےکےباعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افرادکی لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کردی ہیں،مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔