ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونیوالا تھانیدار پولیس مقابلے کے بعد بازیاب، کتنے ساتھی تاحال یرغمال ہیں؟ ایسا انکشاف کہ یقین کرنا مشکل
کشمور (ویب ڈیسک) ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ءایس ایچ او کو ایک ہفتے بعد بازیاب کرا لیا گیا تاہم ایک پولیس اہلکار اور ایک پرائیوٹ گن مین تاحال ڈاکوؤں کی قید میں ہیں، جن کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک ہفتے قبل اغواء ہونے والے ایس ایچ او گل محمد مہر کو گڑھی تیغو میں مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ایس ایچ او گل محمد مہر، ایک سپاہی اور گن مین کے ہمراہ کشمور میں ایک 10 سالہ مغوی بچے فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے گئے تھے، چھاپے کے دوران ڈاکوؤں نے انھیں اغوا ءکر لیا تھا۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق یہ واقعہ کچے کے علاقے گیہل پور میں پیش آیا تھا جب پولیس کو بچے کے اغوا ءسے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی، اغوا ءکیے جانے کے بعد اغوا ءکاروں نے ایس ایچ او کے فون سے ان کے گھر والوں کو فون کر کے1 کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔