سندھ کا پونے سات کھرب کا عوام دوست بجٹ تیار ، 17جون کو پیش کیے جانے کا امکان

سندھ کا پونے سات کھرب کا عوام دوست بجٹ تیار ، 17جون کو پیش کیے جانے کا امکان
سندھ کا پونے سات کھرب کا عوام دوست بجٹ تیار ، 17جون کو پیش کیے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے چھ کھرب 70 ارب روپے سے زائد کا بجٹ تیار کر لیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔نجی چینل کے مطابق بجٹ 2013-14ءمیں صحت کے لئے 49 ارب 50 کروڑ روپے اور سرکاری ملازمین کے لئے ہیلتھہ انشورنس پالیسی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجٹ میں امن و امان کے لئے مجموعی طورپر 70 ارب روپے مختص کرنے، ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو فوری بھرتی کرنے اور ایک ارب روپے کے شہدا فنڈ کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔ تعلیم کے لئے 110 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں اوربسوں کی خریداری کے لئے 1 ارب روپے اورتھر کول اور سرکلر ریلوے کے منصوبوں کے لئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے 4 ارب روپے کے رمضان پیکج کی تجویز بھی شامل ہے۔سندھ میں بے نظیر بستی کے نام سے شروع کئے جانے والے پراجیکٹ میں 28 ہزار پلاٹس کی فوری قرعہ اندازی کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔ صوبے کے آبپاشی نظام کی بہتری کےلئے7 ارب 67 کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز کو بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سندھ کا بجٹ 17 جون کو اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

بجٹ ۲۰۱۳ -