(ن) لیگ شاہدرہ سے مقامی امیدواروں کو ٹکٹ دے،ورکرز اتحاد گروپ
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 145 ورکرز اتحاد گروپ کا اجلاس چوہدری عمران علی گجر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 15یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں عمران بشیر خان مہمند ملک لطیف کھوکھر ملک شاہد چندہ اظہر شاہ خالد انصاری ملک انور راجہ شاہجہان چوہدری عباس احسان خان چوہدری فہد گجر حاجی عاشق فہیم گجر ملک ادریس اور ادریس یعقوب و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی گئی کہ ہر مرتبہ علاقے کو مقامی قیادت سے محروم رکھا جا تا ہے اور وہ علاقے کے مسائل کو بھی بہتر طریقے سے نہیں جانتا لہٰذا اس مرتبہ پارٹی قیادت حلقے کے کسی بھی مقامی نمائندے کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع دے تاکہ مقامی نمائندہ علاقے کی بہتر خدمت کرسکے اور یہ عمل پارٹی کے لئے عزت و وقار کا بھی باعث بنے گا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عمران علی گجر کا کہنا تھاکہ پارٹی قیادت اب مزید تجربات نہ کرے اور شاہدرہ سے مقامی نمائندے کوانتخابات کے دوران پارٹی ٹکٹ دیا جائے تاکہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔