انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں ردو بدل قابل مذمت ہے،فیصل شامی

  انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں ردو بدل قابل مذمت ہے،فیصل شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) انتخابات سے قبل ہی انتخابی فہرستوں میں ردو بدل قابل مذمت ہے۔ اس امر کا اظہار  حلقہ پی پی 166 سے آزاد امیدوار و سیاسی و سماجی رہنما و چیئرمین  یلغار پریس کلب فیصل شامی نے گزشتہ روز یلغار پریس کلب میں خصوصی پریس کانفرنس  کے دوران کیا۔فیصل شامی کا کہنا تھا کہ انکے اہل خانہ اور حلقہ پی پی 166 کے ہزاروں افراد کے ووٹ حلقہ بدر کر دئیے گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی و نا انصافی ہے۔ فیصل مجیب شامی نے حکومت وقت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پی پی 166 کی ووٹر لسٹوں میں درستگی کی جائے اور علاقہ بدر کئے جانے والے ووٹوں کا دوبارہ پی پی 166 میں اندراج کیا جائے۔ فیصل مجیب شامی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تو الیکشن کمیشن الیکشن نا کروانے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہا تھا لیکن اب نا جانے اچانک راتوں رات ایسا کیا ہو گیا کہ الیکشن کا اعلان بھی ہو گیا اور پنجاب اسمبلی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا لیکن کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے بارہ سے چودہ مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے جو کہ انتہائی کم ہے انکا نگران حکومت سے یہ بھی مطالبہ تھا کہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے دی گئی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد نا صرف  اپنے کاغز جمع کروا سکیں اور انتخابات میں حصہ بھی لے سکیں۔